شرمین عبید چنائے کو ایک اور ہالی وُڈ فلم کی ہدایت کاری کی آفر

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ہالی وُڈ کی ایک نئی فلم کی ہدایت کاری کی پیشکش کی گئی ہے۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید حال ہی میں مس مارول کی بھی ہدایت کاری کر چکی ہیں، جس کے بعد اب انہیں ہالی وُڈ سے ایک اور فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔
شرمین عبید چنائے سے ہالی وُڈ کی نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے، اس کے مصنف ڈیمن لنڈلوف فلم کے لیے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔
خیال رہے کہ اس فلم کو 2019 کی اسٹار وار فلم The Rise of Skywalker کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم مذکورہ فلم کب ریلیز ہوگی اور اس میں کون سے کردار شامل کیے جائیں گے، اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔