9 مئی پر معافی مانگنا نہ مانگنا عمران کی مرضی، البتہ آفر موجود ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو معافی کی آفر موجود ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طور پر کہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے، البتہ عمران خان کو معافی کی آفر موجود ہے۔
وزیر دفاع نے کہا افسوس ناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔