ٹیسٹ، ون ڈے سیریز کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

کراچی: میزبان ٹیم سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ایئر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچا، جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔
پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بج کر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔