رمضان کا آخری عشرہ، 50 لاکھ عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد

مکہ مکرمہ: پوری دُنیا سے 50 لاکھ سے زائد زائرین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔