ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا

کراچی: معروف گلوکار ساحر علی بگا نے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو منافق ٹھہرادیا۔
ساحر علی بگا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی سُپرہٹ ٹائٹل سانگ دیے ہیں جبکہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
گلوکار نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار و قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سال سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی۔


ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔
ان کی پوسٹ دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ساحر علی بگا سے پوسٹ کی وجہ پوچھ رہے ہیں، مداحوں کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہوگا، اسی وجہ سے ساحر علی بگا شدید غصے میں ہیں جب کہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ انہیں سرعام اس طرح راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔
بعدازاں، ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔