سانحہ اے پی ایس، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے اے پی ایس کیس سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلی مشاورت کی۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر بریفنگ دی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں، حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔
قبل ازیں سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس میں وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ نے بچوں کے والدین کو انصاف دلانے کے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو میں فوری طور پر پشاور پہنچا، اس وقت میں خود حکومت میں نہیں تھا تاہم سانحہ کے وقت صوبے میں ہماری حکومت تھی جس نے ہرممکن اقدامات کیے۔ واقعے کے روز پارٹی کا اجلاس بلایا، ہسپتال بھی گیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں، آپ کا احترام کرتےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی۔ عمران خان نے عدالت عظمیٰ کو سانحہ اے پی ایس کے ذمے داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔