افغان وزیر خارجہ کی سربراہی میں طالبان کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے دورے کی تصدیق کی۔ افغان وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد 11 نومبر کو ہونے والے ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور امریکا کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جہان افغان امن عمل میں وطن عزیز کا کلیدی کردار رہا، وہیں پاکستان افغانستان کو لاحق مسائل کے حل کے ضمن میں بھی سنجیدہ کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔