سپریم کورٹ کی ججز تقرری و سپریم جوڈیشل کمیشن کی کمپوزیشن تبدیل

اسلام آباد: جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ سے ججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی کمپوزیشن تبدیل ہوگئی، جسٹس سردار طارق مسعود جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔
جوڈیشل کمیشن ارکان میں چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 سینئر جج ہوتے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار طارق چوتھے سینئر ترین جج ہیں۔
دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل کی کمپوزیشن بھی تبدیل ہو گئی، جسٹس قاضی فائز عیسی جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل ممبران میں چیف جسٹس کے ساتھ دو سینئر ترین جج ہوتے ہیں۔
جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال کے بعد سینئر ترین جج ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔