حیرت انگیز حد تک آنکھیں ڈیلوں سے باہر نکالنے والا آدمی

ساؤ پاؤلو: برازیل سے تعلق رکھنے والے شخص نے معمولی جتن سے آنکھوں کو ڈیلے سے 0.71 انچ تک باہر نکال سکتے اور وہ اس خوبی کو قدرت کا تحفہ ٹھہراتے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں سڈنی ڈی کارویلو مسکیٹا المعروف ٹایو چیکو کو سند دی ہے، جس کے تحت مردوں کے زمرے میں وہ سب سے زیادہ دیدے پھاڑنے والے انسان قرار پائے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی اس صلاحیت کو قدرت کا تحفہ کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مجھے اس کا احساس ہوگیا تھا۔ ان کے والدین پریشان اور خوف زدہ تھے کہ شاید یہ کوئی مرض ہے۔ اس کے بعد کئی ڈاکٹروں کے پاس انہیں لے جایا گیا جہاں تمام ڈاکٹروں نے انہیں تندرست ٹھہرایا۔
اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی 2023 کی اشاعت میں انہیں ڈیلوں سے آنکھیں باہر نکالنے والے شخص کا خطاب دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اب ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی اس خداداد صلاحیت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ماہرین نے پروپٹومیٹر نامی آلے سے تین جگہوں سے ان کے آنکھ کے ڈیلے کی آزمائش کی ہے اور اب تک سب سے باہر آنکھ لگانے والا انسان قرار دیا گیا ہے۔
ایک مرتبہ نگاہوں پر زور دینے کے بعد کل 20 سے 30 سیکنڈ تک ان کی آنکھیں باہر ابل آتی ہیں اور اس دوران ان کی بصارت کچھ دھندلا جاتی ہیں۔ سڈنی ڈی کارویلو مسکیٹا اس وقت برقی آلات کی صنعت سے وابستہ کامیاب تاجر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔