ڈپریشن صرف اللہ سے دُوری کا نتیجہ ہے، ریشم

کراچی: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اداکارہ ریشم گزشتہ دنوں پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ریشم نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین بچپن میں ہی گزر گئے تھے، جس کے بعد ان کی بہن نے ان کی پرورش کی اور کبھی والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

ریشم کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں، ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے۔
ریشم کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔
ریشم نے ڈپریشن کو اللہ کے ساتھ کمزور تعلق قرار دینے کے اپنے مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے صرف اللہ سے محبت اور لگاؤ ہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ۔
ریشم نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی، گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں، تنقید کرنے والوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔