پاکستان بھر میں ڈینگی وائرس کے وار میں تیزی

کراچی/ اسلام آباد: پاکستان بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پانچ روز میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔
کراچی میں بھی ڈینگی سے مزید 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں مزید 125 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں صورت حال ابتر ہوگئی، یہاں ایک دن میں 77 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
لاہور میں ڈینگی کے 30 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور پنجاب بھر میں 600 کے قریب مریض اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔