بزرگ کرکٹرز بازی لے گئے، اوور 60 ورلڈکپ پاکستان کے نام

میلبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں ناکام رہی اور اپنے سے کمزور ٹیم سے ناصرف سپر فور کا میچ ہاری بلکہ فائنل میں بھی اس کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ لیکن اوور 60 کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرکے ورلڈکپ پاکستان کے نام کروادیا۔

پاکستان نے اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 173 رنز بنا پائی جب کہ پاکستان نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔
پاکستان کے ایس ایم کاظمی اور محمد اسلم نے نصف سنچریاں بنائیں۔
اس سے قبل اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔