عامر لیاقت کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے سبکدوشی کا اعلان

اسلام آباد: ٹی وی کے معروف میزبان اور سیاست داں عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ارسال کردیا، اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی و ناصر ہو۔

دھیان رہے کہ عامر لیاقت نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں بیان کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بتایا کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی ٹویٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔