عوام پر پھر برق گرادی گئی، بجلی 1 روپیہ 70 پیسے مہنگی!

اسلام آباد: عوام پر پھر برق گرادی گئی، بجلی کی قیمت میں ایک سال کے لیے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے اور نیپرا نے بجلی ایک سال کے لیے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک عزیز کے عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط ہے اور ہر شے کے دام روز بروز بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔ کمی کے حوالے سے کوئی خوش خبری عرصہ ہوا عوام الناس نے نہیں سنی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔