اسلام آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

اسلام آباد: نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا، چار بچوں کی پیدائش سے اس جوڑے کی خوشی دیکھنے لائق ہے۔
ان جڑواں بچوں میں ایک لڑکی اور 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سی سیکشن (آپریشن) کے ذریعے ہوئی۔
کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہیں۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔
گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔