بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تیج میں بدل گیا

کراچی: بحیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان تیج میں تبدیل ہوگیا۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 1850 کلومیٹر اور گوادر کے جنوب اور جنوب مغرب سے 1720 کلومیٹر دُور ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق سمندری طوفان تیج عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مشرق سے 960 کلومیٹر دُور ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر نے مزید بتایا کہ تیج شام تک شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان بن سکتا ہے جس کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی جانب رہے گا تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔