اسرائیلی صحافی کی مکہ داخلے میں مدد کرنے والا شہری گرفتار

ریاض: اسرائیلی صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے والے شہری کو سعودی عرب کی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر مسلم صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے صحافی کی مدد کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے اس کا کیس عدالت بھیج دیا ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی گل تمارے نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ مکہ مکرمہ میں گھوم رہا ہے۔
حالانکہ مکہ مکرمہ میں غیر مسلم افراد کے داخلے پر پابندی ہے اوراس کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام بھی کام کررہا ہے۔ یہ صحافی جبل رحمت پر بھی چڑھ گیا تھا۔ صحافی کی رپورٹ اس کے اسرائیل پہنچ جانے پر ٹی وی پر دکھائی گئی تھی۔
اس رپورٹ میں صحافی کا کہنا تھا کہ مکہ جانا اس کا خواب تھا اور جو شخص اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے تیار ہوا اسے علم نہیں تھا کہ وہ ایک اسرائیلی صحافی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں اسرائیلی صحافی کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔