شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوش گوار، کل مزید تیز بارش کا امکان۔
جمعہ کی صبح کراچی میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔ پرانی سبزی منڈی، جیل چورنگی، کشمیر روڈ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیشنل اسٹیڈیم میں بھی بادل برسے۔ محمود آباد میں بھی برسات ہوئی۔
بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس سے موٹر سائیکل سواروں اوردفترجانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔ کل کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔