ماہرہ کا ٹوئٹ سمجھ نہیں آیا، انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، خلیل قمر

کراچی: ڈراموں اور فلموں کے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر دوٹوک انداز میں کہا کہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔ ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔ خلیل قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی۔ مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔
اداکارہ ماہرہ خان سے ایک ٹی وی شو میں جب سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صورت حال میں خلیل الرحمٰن قمر یا فردوس جمال میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔