فیفا ورلڈکپ: امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال بنانے کا اعلان
نیویارک: امریکا کی میساچوسیٹس پورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ کی خوشی میں دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال تیار کرے گی۔
ماسپورٹ کے مطابق اس دیوقامت فٹ بال کا قطر 45 فٹ ہوگا، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کا گنیز ورلڈ ریکارڈز کا ٹائٹل دلانے کے لیے کافی ہے۔ اس وقت یہ اعزاز دوحہ بینک کے پاس ہے، جس نے 2013 میں 39 فٹ 11.8 انچ قطر کی فٹ بال متعارف کرائی تھی۔
یہ عظیم الشان فٹ بال پیئرس پارک دوم II میں 12 جون سے 18 جون تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی جب کہ 13 جون کو وہاں ایک خصوصی کمیونٹی ایونٹ بھی منعقد ہوگا۔
یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش فیفا ورلڈکپ کے اُن میچز کے جشن کا حصہ ہے، جو جون اور جولائی میں بوسٹن اسٹیڈیم، فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔