شوہر جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں: ڈاکٹر نبیحہ خلع کیلئے عدالت جاپہنچیں

کراچی: سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے خلع دائر کی۔
انہوں نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ ان کے شوہر، حارث کھوکھر، ایک اچھے کردار کے مالک نہیں، کیونکہ وہ انہیں گالیاں دینے کے ساتھ ان پر تشدد بھی کرتے ہیں۔
ان کا موقف ہے کہ شوہر انہیں جانوروں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں اور اب وہ ان کے ساتھ ازدواجی زندگی میں منسلک رہنا نہیں چاہتیں۔
عدالت میں استدعا کی گئی کہ جلد خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔