پھر پٹرول بم گرادیا گیا، پٹرول 2.73، ڈیزل 8.37 روپے مہنگا
اسلام آباد: ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا، نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔