اہلیان کراچی پر بجلی گرادی گئی، 1.52 روپے یونٹ اضافی سرچارج منظور
اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین پر پھر برق گرادی گئی، کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج کو منظور کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک کے لیے لاگو ہوگا۔
اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جلد جاری کردے گی۔