مصری شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، بیوی مرد نکلی
قاہرہ: مصری شہری کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا، جسے اس نے خاتون سمجھ کر اپنی دلہن بنایا، پتا چلا کہ وہ تو خاتون نہیں مرد ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شمال میں بحیرہ گورنری میں پیش آیا، جہاں ایک مصری شخص نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی میں نسوانی خصوصیات ہونے کے ساتھ مردانہ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
مصری شہری کے مطابق 2018 میں بیوی کا رشتہ ان کے گھر لے کر گئے تھے جس کے بعد 2 سال تک منگنی رہی اور پھر شادی ہوگئی، لیکن شادی کے بعد بیوی کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا اور متعلقہ شخص نے سسرال والوں سے اس حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے اس دھوکا دہی کو ایک سرجری کی ضرورت تک محدود کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ کو صرف ایک سرجری کی ضرورت ہے، جب سرجری کے لیے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپریشن صرف اہلیہ کو عورت ثابت کرنے کے لیے ہے لیکن اس کے باوجود وہ عورت کی خصوصیات مکمل طور پر نہیں رکھ سکیں گی۔