خیرپور میں کنویں سے اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت

اسلام آباد: خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت سے مقامی لیتھیم صنعت کے قیام اور اس کے فروغ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
پاکستان میں پہلی مقامی لیتھیم صنعت کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنس ٹیک) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک کنویں سے اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت کے بعد، جیو تھرمل نمکیاتی پانی سے تجارتی پیمانے پر لیتھیم نکالنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔