روس سے تیل کے بعد ایل پی جی کی اولین کھیپ کی پاکستان آمد

پشاور: ایل پی جی کی پہلی کھیپ روس سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سے خریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔
روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی، جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔
دھیان رہے کہ دو روز قبل خام تیل لے کر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
ریفائنری ذرائع کے مطابق روس سے آنے والے آئل بردار جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام جاری ہے، خام تیل کی ریفائنری میں منتقلی آج مکمل ہوجائے گی۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا روس کے ساتھ ابھی ایک لاکھ ٹن تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جو دو جہازوں میں آنا تھا، ایک جہاز آچکا، دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں پہنچ جائے گا۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا۔
دھیان رہے کہ موجودہ حکومت نے رواں سال جنوری میں روس سے سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے بات چیت کا آغاز کیا تھا۔
روسی تیل اور گیس کی پاکستان آمد کو پاک روس تجارتی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔