خانہ کعبہ میں ختم القرآن میں 25 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شرکت

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا۔ اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔
ختم القرآن کے موقع پرمسجدالحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوش حالی، امن اور سلامتی کے لیے رقت آمیز دعائیں کیں۔
ختم القرآن کے لیے سیکیورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔