شعیب ملک کا بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابراعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
شعیب ملک کا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بطور کپتان بابر اعظم بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج کی توقع رہتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوادیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔