کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن التوا کا شکار ہوگئے تھے۔