عمران کی اسپتال منتقلی، حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دُور کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔
بدھ کو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرکے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔