فیفا ورلڈکپ: سعودی عرب نے ارجنٹائن کو اَپ سیٹ شکست دے دی

دوحہ: دُنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے اَپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا، جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔
سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری نے گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری نے دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کو سبقت دلادی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔