ڈالر 1.74 روپے سستا، چند دنوں میں قیمت میں 15 روپے سے زائد کمی
کراچی: لندن سے اسحاق ڈار کی واپسی اور وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعد پچھلے چند روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 روپے 75 پیسے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔
بدھ کو بھی کاروباری روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔