ڈاکٹر سیمی جمالی اعزازی لیفٹیننٹ کرنل بن گئیں

کراچی: ڈاکٹر سیمی جمالی کے لیے بڑا اعزاز، پاک آرمی کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے نوازا گیا۔
جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا رینک دے دیا گیا۔
سیمی جمالی کو شعبہ طب میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر پاک فوج کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ای ڈی) کی حیثیت سے ڈاکٹر سیمی جمالی 33 سال تک خدمات دینے کے بعد 19 اگست 2021 کو ریٹائرڈ ہوئی تھیں۔
سیمی جمالی کو ایمرجنسی کیئر میں معیار اور نظم و ضبط قائم کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہمیشہ فرنٹ پر کھڑے ہوکر ناصرف خدمات سرانجام دیں بلکہ انہوں نے ساتھیوں کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے لے کر وبائی امراض تک کے حالات میں رہنمائی بھی فراہم کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔