اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی گراوٹ
کراچی: بالآخر کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان تھمنے کا آغاز ہوگیا، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہوکر 237 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہوکر 238 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔