ڈالر 230 روپے سے تجاوز کرگیا، سونا سستا
کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر ایک روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔
بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 221.92 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 230 روپے 50 پیسے کا ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔
1400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگیا۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 828 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔