کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم نے پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل جتوادیا

برمنگھم: نوح بٹ کے بعد پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کرکے بھی نیا ریکارڈ بناڈالا۔ پاکستان دوسرا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔
جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔
ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ میں اُن کا ذاتی ریکارڈ86.38 میٹر تھرو تھا۔
تیسری تھرو کے بعد ارشد ندیم آٹھ بہترین تھرورر میں آگئے ٹاپ ایٹ میں آئے، جس کے بعد انہیں مزید تین تھرو دی گئیں۔
ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 85.9 میٹر پھینکی جب کہ عالمی چیمپئن نے چوتھی تھرو 82.74 میٹر پھینکی، اس موقع پر ورلڈ چیمپئن اینڈرس پیٹرس ارشد سے آگے نکل گئے۔
پانچویں باری میں پیٹرس نے 88.64 میٹر تھرو پھینکی اور پھر ارشد ندیم نے 90.18 تھرو پھینکی، بعد ازاں انہوں نے چھٹی باری میں 86 میٹر تھرو پھینکی۔
انتظامیہ نے نتیجہ دیکھنے کے بعد ارشد ندیم کو جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا جب کہ سابق عالمی چیمپئن سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
مقابلے سے قبل ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میڈل جیتنے کے لیے پورا زور لگاؤں گا۔ ایتھلیٹ کے معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا تھا کہ ارشد نوے فیصد فٹ ہے، اسی انجری کے ساتھ اس نے اولمپکس اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا، یہاں ہم نے اس کی فٹنس کو مزید بہتر کرنے پر کام کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یقین ہے کہ ارشد اچھی تھرو کرے گا اور میڈل اپنے نام کرے گا۔
پاکستان اب تک 2 گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا۔ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پانچ میڈلز حاصل کیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔