آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ بم دھماکے میں جہنم واصل

کابل: آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں جہنم واصل ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں اس کے دو ساتھی مفتی حسن اور حافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔
عمر خالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔ عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔ طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔
امریکا نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں 150 معصوم بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔