امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ
کراچی: ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا ہے اور آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 210 روپے 95 پیسے رہا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوگیا۔
دھیان رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبروں کے بعد ڈالر تھوڑا سستا ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز پھر اس کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔