برطانیہ کی Super Mother’s

لندن: آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ برطانیہ کی ایک 34 سالہ خاتون 20 بچوں کی حقیقی ماں ہیں۔
برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹک (او این ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7 ایسی خواتین ہیں جن کے 20 یا اس سے زائد بچے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوانی کا تمام حصہ حمل کے کسی نہ کسی اسٹیج پر گزارا ہے اور ان میں سب سے کم عمر خاتون 34 سال کی ہیں جب کہ سب سے زیادہ خاتون کی عمر 45 سال ہے۔
او این ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں انگلینڈ اور ویلز میں 6 لاکھ 57 ہزار 76 بچے پیدا ہوئے، جس میں سے 2 لاکھ 78 ہزار 493 خواتین پہلی بار ماں بنیں جب کہ 2 لاکھ 29 ہزار 967 خواتین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔
برطانیہ کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو بچوں کے بعد ماں بننے والی خواتین کی تعداد میں خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی اور جن خواتین کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی، ان کی تعداد 5 ہزار 423 جب کہ جن خواتین نے دسویں بچے کو جنم دیا، ان کی تعداد 258 تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جو خواتین 20 بچوں کی ماں ہیں ان میں سے 4 تیس کے عشرے میں ہیں جب کہ باقی تین کی عمریں 40 سے زائد ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم عمر خاتون جس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی اس کی عمر صرف 13 برس تھی جب کہ سب سے زیادہ عمر میں ماں بننے والی خاتون کی عمر 47 برس تھی۔
برطانیہ میں اس وقت سب سے زیادہ بچوں والی فیملی ریڈفورڈ ہے جس نے رواں برس اپریل میں 22 ویں بچے کو جنم دیا ہے اور اس وقت ‘سو ریڈ فورڈ’ کی عمر 45 برس ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔