میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ

فیصل آباد: فلموں کی مقبول اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔