موٹروے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، ایک ملزم کا ڈی این اے میچ ہوگیا!

لاہور: موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کیس میں عابد علی کا پروفائل ڈی این اے میچ کر گیا۔ ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ہے۔ متاثرہ خاتون کے نمونے جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے۔
کرمنل ڈیٹا بیس میں عابد علی کا ریکارڈ 2013 سے موجود ہے۔ زیادتی کا شکار خاتون سے حاصل کیے گئے نمونے عابد علی سے میچ ہوئے۔
عابد علی کی گرفتاری کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) چھاپے مار رہی ہے، تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔