عدنان صدیقی بھی کورونا کی زد میں آگئے

کراچی: معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا وبا کی زد میں آگئے۔
اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھی آج عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا شکر ہے کہ انہیں انفیکشن اتنا زیادہ نہیں، تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


اداکار نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ ہفتے سے رابطے میں رہے انہیں چاہیے کہ وہ بھی کووڈ ٹیسٹ کرالیں۔
واضح رہے کہ جب سے عالمی وبا کا آغاز ہوا ہے، پاکستان کے کئی فن کار اس کی زد میں آچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔