سندھ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم
سندھ ایجوکیشن بورڈ نے کراچی سمیت صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کرانے کا طریقہ کار تیار کرلیاگیا، جس کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کیا گیا ہے، میٹرک، انٹرمیڈیٹ تحریری امتحان کادورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔سندھ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ تحریری امتحان کل دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا جبکہ معروضی سوالات کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔تحریری امتحان میں معروضی سوالات 50 فیصد اور مختصر سوالات 30 فیصد کے ہونگے جبکہ طویل سوالات 20 فیصد کے ہوں گے۔ٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تحریری امتحانات کو3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تحریری امتحان معروضی سوالات،طویل اور مختصرسوالات پر مشتمل ہوگا، معروضی سوالات کا دورانیہ30منٹ ہوگا جبکہ ڈیڑھ گھنٹے طویل اورمختصرسوالات کےجوابات کی مہلت دی جائے گی۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو بچوں کی صحت سے متعلق کوئی خدشہ ہوتو وہ انہیں اسکول نہ بھیجیں۔