50-50 ختم ، 100 فیصد حاضری سےملک بھر میں اسکول کھل گئے

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چھ دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل تعلیمی اداروں میں حاضری 50 فیصد تھی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔ کرونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی۔
بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ اسکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور اس کو یقینی بنانا تعلیمی اداروں ذمہ داری ہوگی۔
بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے۔ محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کاجائز لیں گی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔