پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز، تیاریاں مکمل

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا، جس میں کووڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی ہوگا۔ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور پی سی بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس کئی دنوں سے چل رہے تھے تاہم منگل کو تمام معاملات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
ٹیموں کو کووڈ پروٹوکولز اور سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کے لیے لایا لے جایا جائے گا۔
ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز کردیا ہے، وہ بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 فروری کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا، 13 اور 14 فروری کو باقی میچز طے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔