کراچی انٹر بورڈ سیکنڈ ایئر پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان

کراچی: انٹر بورڈ نے سیکنڈ ایئر سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 22 ہزار 119 امیداور کامیاب ہوئے۔
چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ 3080 امیدوار اے ون گریڈ، 2123 اے گریڈ اور 2825 امیدوار بی گریڈ سے پاس ہوئے جب کہ 4036 امیدواروں نے سی، 6605 نے ڈی اور 3450 امیدواروں نے ای گریڈ سے امتحان پاس کیا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کی بہ نسبت اس مرتبہ کامیابی کا تناسب خاصا زیادہ نظر آتا ہے۔۔۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔