پہلا ٹیسٹ: زمبابوے 176 پر ڈھیر، حسن اور شاہین کے 4، 4 شکار!

ہرارے: پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے سے تھوڑی دیر قبل حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کی تاب نہ لاتے ہوئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 176 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے روئے کوئیا 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ساجد خان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوسکا، محض 30 کے اسکور پر اُن کے چار ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے، اس موقع پر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روئے کائیا اور ملٹن شمبھا کے درمیان 59 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔