کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جبکہ پوری دنیا میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔دوسری جانب 31 لاکھ 63 ہزار 873 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔عالمی اداراے صحت کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کورعنا کیسسز کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

جہاں اس وقت کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 337 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔جبکہ دوسرے نمبر پر بد ستور دوسرے نمبر پر ہے جیان 24 گھنٹوں میں تین لاکح کیسسز رپورٹ ہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق اس وقت بھارت کی صورت حال انتہائی خراب بتائی جاتی ہِیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 4 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 98 ہزار 343 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔