انجرڈ نسیم شاہ کی جگہ زمان خان نے قومی اسکواڈ جوائن کرلیا

کولمبو: ایشیاکپ کے سری لنکا کے خلاف انتہائی اہم میچ کے لیے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ 17 رکنی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
زمان خان آج الصبح کولمبو پہنچ چکے وہ پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی، ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی نگرانی جاری ہے، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔
دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں حارث رؤف نے بھی بولنگ نہیں کروائی تھی تاہم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔
ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ بولرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان سب سے اہم ورلڈکپ سے قبل بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔