پاکستانی نژاد خاتون کا 6فٹ 3 انچ بال عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ

کراچی: ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر انوکھی مثال قائم کردی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے 17 سال بعد بال کٹواکر 6 فٹ 3 انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
زہاب کمال کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔


زہاب کمال کے مطابق بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوںکہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔
بعدازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال، بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کردیے۔
زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔